ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈی کے برادرس کے خلاف کمار سوامی کا برہمی اظہار

ڈی کے برادرس کے خلاف کمار سوامی کا برہمی اظہار

Wed, 02 Feb 2022 11:17:33    S.O. News Service

 بنگلورو،2؍ فروری(ایس او نیوز)وہ مہان لیڈرعوام کو مار کر آگ لگانے کا کام کرنے کیلئے آئے ہوئے ہیں،ضلع کے عوام کو چاہئے کہ بیدار رہیں۔یہ بات سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہی۔

انہوں نے بڈد ی کے قریب واقع کیتگانہلی کے فارم ہاؤز میں طلب کردہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنکا پورہ کے عوام رحم کی موت مانگنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔جہاں بھی عوام کی لاشوں کو آگ لگانے جارہے ہیں،الیکٹرک شمشان گھاٹ تعمیر کرنے کی کوشش کررہے ہیں،ان لیڈروں سے عوام کو ہوشیار رہناہوگا۔رام نگرم،چن پٹن اور ماگڑی میں الیکٹرک شمشان گھاٹ کے سامنے فوٹو کھینچواکر رکن پارلیمان جھوٹی تشہیر کررہے ہیں۔

انہوں نے رکن پارلیمان ڈی کے سریش کے خلاف شدید برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تجھے رکن پارلیمان بنایاگیاہے،عوام کی جان بچانے کا کام کرناچاہئے،عوام کو مار کر انہیں جلانے کاکام کیاجارہاہے۔عوام کی زندگی میں آگ لگانے کا کام ہماری طرف سے کبھی نہیں کیاگیاہے۔عوام کے کام کاج ہونے چاہئیں، اس سلسلے میں پوری ایمانداری کے ساتھ کام کیاگیاہے۔ہاروہلی -مرلواڑی کے عوام کو ان لیڈروں کی طرف سے کئے جانے والے ظلم سے چھٹکارا دلانے کے مقصد سے ہاروہلی تعلقہ کا قیام عمل میں لایاگیاتھا۔کنکا پورہ تعلقہ میں ایک چھوٹی سی زمین کے معاملے سے تنگ آکر عوام نے رحم کی موت کا مطالبہ کیاتھا۔کمار سوامی نے کہا کہ وہ جب سیاست میں داخل ہوئے تھے،اس وقت وہ کنکاپورہ میں پتھر پھوڑ رہے تھے۔اب وہاں پتھر پھوڑنے کیلئے جگہ نہ ملنے کی وجہ سے ان کے قدم رام نگرم کی طرف بڑھ رہے ہیں۔کمار سوامی نے بال کرشنا،کے راجو اور اقبال حسین کے خلاف بھی برہمی ظاہر کی۔


Share: